چترال کے مختلف علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری، متعددراستے بند، سیلاب کی وارننگ جاری

ہفتہ 4 فروری 2017 19:40

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2017ء) چترال کے محتلف علاقوں میں گزشتہ رات سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ ضلعی انتطامیہ اور چترال پولیس کے مطابق چترال شہر میں چھ انچ سے زیادہ برف پڑی ہے جبکہ گرم چشمہ میں ایک فٹ، مستوج میں سو فٹ، لاسپور میں ڈیڑھ فٹ، یار خون دو فٹ کان خون میں چار فٹ تک برف باری ہوچکی ہے جس کی وجہ سے محتلف وادیوں کی رابطہ سڑکیں بلاک ہوچکی ویلیج کونسل کان خون کے ناظم محمد الیاس نے ہمارے نمائندے کو ٹیلیفون کے ذریعے بتایا کہ وادی یارخون لشٹ میں تین فٹ سے زیادہ برف باری ہوئی ہے جبکہ کان خون میں چار سے ساڑھے چار فٹ تک برف پڑی ہے جس کی وجہ سے تمام سڑکیں بند ہیں لوگ گھروں میں محصور ہوچکے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ وادی کان خون سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بی بی پری زوجہ عبدالغفار جو چترال ہسپتال میں فوت ہوچکی ہے مگر راستوں کی بندش کی وجہ سے اس کی جسد خاکی (لاش ) کو ابھی تک ان کے آبائی گائوں تک نہیں پہنچایا جاسکا۔

(جاری ہے)

گرم چشمہ کا سڑک شاہ شاہ گائوں کے مقام پر جبکہ مستوج اور یارخون کا راستہ شاہی داس کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ (مٹی کے تودے اور برفانی تودے ) گرنے سے بلاک ہوچکے ہیں۔

شدید برف باری کی وجہ سے چترال کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوچکی ہے جبکہ چترال بازار میں آشیائے خوردنوش کی شدید قلعت پیدا ہوچکی ہے۔ ۔ مسلسل بارش کی وجہ سے جگہہ جگہہ لینڈ سلائڈنگ ہوچکی ہے ، شندور پاس کاراستہ بھی ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ہے۔ چترال بازار میں جلانے کی لکڑی کی بھی قلعت پیدا ہوچکی ہے۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے بندو گول اور گولین گول نالوں میں شدید سیلاب کا حدشہ ہے تاہم اس علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ابھی تک ان کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں