پشاور،دو طلباء گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں (5) افراد زخمی

ہفتہ 4 فروری 2017 14:39

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2017ء) پشاور کے علاقے فقیر آباد میں گورنمنٹ کالج چوک میں دو طلباء گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں (5) افراد زخمی ہو گئے جن میں (3) طلباء اور ایک راہ گیر شامل ہیں،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ہفتے کو گورنمنٹ کالج کے دو فارغ التحصیل طلباء گروپوں کے درمیان پیش آیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر (5)افراد زخمی ہو گئے جن میں تین طلباء اور ایک راہ گیر شامل ہیں جن کو فوری طبی امداد کے لیے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں