چترال میں سیلاب کی پیشگی اطلاع پر عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

بارش و برف باری کے باعث رابط سڑکیں بند،لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی میں شدید مشکلات کا سامنا

ہفتہ 4 فروری 2017 14:34

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2017ء) پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم ای) خیبر پختونخوا کی جانب سے چترال میں سیلاب کی پیشگی اطلاع پر عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ بارش و برف باری کے باعث رابط سڑکیں بند ہو گئیں،لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی میں شدید مشکلات کا سامنا۔

(جاری ہے)

دوروز قبل محکمہ موسمیات لاہور اور خیبر پختونخوا کی صوبائی پی ڈی ایم اے نے ضلع چترال میں ایک رو ز قبل (جمعی) سے شروع ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں جھیلوں کے پھٹنے سے بندوگول اور گولین کی دادیوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کی تھی تاہم سیلاب کی پیشگی اطلاع پاتے ہی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اپر چترال میں بروغل ،بونی،گرم چشمہ سمیت متعدد دیہات سے لوگوں نے محفوظ مقامات پر منتقلی کا قصد کیا لیکن بارش و برف باری کی وجہ سے چترال کی رابطہ سڑکیں بھی منقطع ہو گئیں اور ان کو محفوظ مقامات پر منتقلی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں