ضلع کونسل چارسدہ کا اجلاس

بدھ 25 جنوری 2017 23:31

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2017ء)ضلع کونسل چارسدہ کا اجلاس زیر صدارت کنوینر حاجی مصور شاہ درانی منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع ناظم فہد ریاض ، اپوزیشن لیڈر قاسم علی خان ، قومی وطن پارٹی کے عارف پراچہ ، جے یو آئی کے مفتی طاہر اللہ ، مفتی نور الامین ، اے این پی کے حنیف خان ، پی ٹی آئی کے شاہد اللہ اور دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں اظہار خیال کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام میں سقم فوری طور پر ختم کیا جائے ۔ پولیس کا رویہ منتخب نمائندوں کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

منتخب بلدیاتی نمائندے پولیس کے ساتھ ہر وقت تعاون کر تے ہے مگر پولیس آئے روز منتخب عوامی نمائندوں کی بے عزتی کر تی ہے۔ انصاف صحت کارڈ کی تقیسم میں ضلعی ممبران کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔

بجلی و سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کا سامنا نہیںکر سکتے ۔ محکمہ پولیس ہوائی فائرنگ کے تدارک میں مکمل طور پر ناکام ہے جبکہ لائسنس دار اسلحے پر ایف آئی آر در ج کرکے جھوٹی کارکردگی دکھائی دی جا رہی ہے ۔ شادی کی تقریبات میں میوزیکل شو، فحاشی و عریانی کی تقریبات پر پولیس کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ مندنی تیمور خان کا رویہ ناقابل برداشت ہو تا جا رہا ہے ۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں