چترال،لواری سرنگ کے راستے کو دو دن بعد ہلکی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

بدھ 25 جنوری 2017 23:31

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2017ء) لواری سرنگ کے راستے کو دو دن بعد ہلکے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا جس پر چترال جانے والے ہزاروں مسافر جو دیر بالا میں پھنسے ہوئے تھے چترال روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

تاہم مسافروں نے شکایت کی کہ شدید سردی کی وجہ سے لواری سرنگ کے راستے پر پڑی ہوئی برف اور پانی جم کر یخ بند ہوتی ہے جس پر سفر کے دوران اکثر گاڑیاں پھسل کر حادثے کے شکار ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں