چترال،گیس سلنڈر پھٹنے سے عشریت بازار میں پانچ دکانیں جل کر خاکستر، لاکھوں روپے کا سامان تباہ

متاثرہ تاجروں کی کاروبار دوبارہ شروع کرنے کے لئے حکومت سے مالی ا مداد کرنے کی اپیل

بدھ 4 جنوری 2017 19:35

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) زیارت لواری ٹاپ کے قریبی گائوں عشریت کے نئے بازار میں آگ بھڑکنے سے پانچ دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی۔

(جاری ہے)

انچارج پولیس چوکی عشریت کے مطابق گزشتہ روز عشریت بازار کے ایک دکان میں گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں معراج الدین، منیر احمد، بشیر احمد، حائستہ رحمان اور محمد رحمان کی دکانیں جل گئیں جس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔

فائر بریگیڈ اور مقامی لوگوںنے آگ بجھانے میں مدد کی تاکہ آگ مزید آبادی تک پھیل نہ سکے اور وہ آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے تاہم اس میں پانچ دکانیں جل گئی۔ متاثرہ دکانداروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ مالی مدد کرے تاکہ وہ اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرے اور اپنے اہل حانہ کیلئے رزق حلال کمائے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں