چترال میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ، لواری ٹاپ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

منگل 3 جنوری 2017 23:56

چترال میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ، لواری ٹاپ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2017ء) چترال شہر میں بارش بالائی علاقوں اور پہاڑوںپر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ چترال کے سرحدی علاقوں بروغل، گبور، شندور و دیگر بالائی علاقوں میں چھ انچ سے ایک فٹ تک اور لواری ٹاپ پر ڈیڈھ فٹ تک برف پڑی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں چترال کو ملک کے دوسرے حصوں سے ملانے والی واحد درہ لواری ٹاپ روڈ گزشتہ رات سے ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔ لواری ٹاپ روڈ بندہونے کی وجہ سے لواری ٹنل کے دونوں اطراف سینکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔مسافروں میں بچے، خواتین اور بیمار بھی شامل ہیں۔ اور ٹنل کھولنے کے انتظار میں ہیں۔ علاقے کے عوام نے لواری ٹنل روزانہ کی بنیاد پر کھولنے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں