چترال،مصالحتی کونسل کے اراکین کیلئی5روزہ تربیتی ورکشاپ ا ختتام پذیر، شرکاء میں اسناد تقسیم

اتوار 1 جنوری 2017 19:20

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) سرحد رورل سپورٹ پروگرام کی جانب سے چترال میں کام کرنے والی مصالحتی کونسل یعنی Dispute Resolution council(DRC) کے اراکین کیلئے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام ہوا۔ اس ورکشاپ میں ڈی آر سی کے 21 اراکین کو تربیت دی گئی جس میں بنیادی قانون اور تنازعات کے حل کیلئے متبادل کونسل کے موضوع پر ان کو معلومات فراہم کی گئی۔

سابق ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکٹیوٹر عظمت عیسیٰ اور جاوید علی خان ایڈوکیٹ نے شرکاء کو ڈی آر سی کی قانونی حیثیت اور لوگوں کے تنازعات قانونی دائر ے کے اندر حل کرنے کے بارے میں مفصل لکچرز دئے۔ پروگرام کے احتتام پر شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کئے گئے۔ جس میں سابق ایس پی انوسٹی گیشن میر کلان، ایس آر ایس پی کے ایڈمن افیسر نبی خان، عظمت عیسٰی نے شرکاء میں سناد تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عظمت عیسیٰ نے کہاکہ معمولی تنازعات کے حل کیلئے ڈی ار سی کی وجود نہایت مفید ہے جو لوگوں کے جھگڑوں کو عدالت اور تھانہ جانے سے پہلے حل کراتے ہیں۔ ورکشاپ کے دوران شریک خواتین نے ایک مظاہرہ بھی کیا جس میں چند خواتین نے شکایت کی کہ ان کو وراثت کے جائداد میں حصہ نہیں دیا جاتا جس پر ڈی آر سی کے اراکین نے اس کے بھائی کو بلاکر اسے اس بات پر راضی کرایا کہ وہ اپنی بہن کو زمین دے دیں جس کا قانونی اور شرعی حق ہے۔

چند شریک خواتین نے کہا کہ مصالحتی کونسل کی وجہ سے ان کو سستا انصاف میسر ہونے کے ساتھ ساتھ ان کو شرعی حق بھی ملے گی اور ان کے چھوٹے چھوٹے تنازعات تھانہ کچہری کے بغیر بھی DRC کے ذریعے حل ہوں گے جو نہایت خوش آئند بات ہے۔ اس سے ایک طرف پیسہ بچے گا تو دوسری وقت کی ضیاع بھی نہیں ہوگی اور لوگوں میں رنجشیں بھی حتم ہوں گی۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں