ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ (مرحوم )کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ڈی سی ہائوس چترال میں قرآن خوانی

پیر 19 دسمبر 2016 12:29

چترال۔19دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء)پی آئی اے طیارہ حادثے میںڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ (مرحوم)کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ڈی سی ہائوس چترال میں قرآن خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 20 کا تعلق چترال سے تھا ‘جن میں چترال کے نوجوان ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ بھی جاں بحق ہوئے جن کی عمر 31سال تھی‘ ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے چترال کے ڈی سی ہائو س میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عثمان گل کی سربراہی میں قرآن خوانی کی گئی ‘اس قرآن خوانی میں ضلع بھر کے تمام محکموں کے سربراہان، افسران اور ان کی نمائندوں نے شرکت کی‘ قرآن خوانی میں مخلف سیاسی ومذہبی پارٹیوں کے رہنماء، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور علماء نے بھی شر کت کی۔

بعدازاں ایک مختصر تقریب بھی ہوئی جس میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے مرحوم ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ کی خدمات کو سراہا اور انہیں ایک نہایت ایماندار، خدا ترس، محنتی اور غریب پرور افسر قرار دیا‘انہوںنے انتظامیہ کے تمام افسروں پر زور دیا کہ وہ اسامہ کی مشن کو جاری رکھیں جو ان کی المناک موت کی وجہ سے ادھورا رہ گیا۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں