طیار ہ حادثے میں جان بحق گیارہ مسافروں کی میتیں سی 130طیارے کے ذریعے چترال پہنچاکر سپرد خاک

چترال سے تمام بیس مسافروں کی میتوں کی شناخت اور واپس لانے کا کام مکمل ہوگیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 22:24

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) پی آئی اے طیار ے حادثے میں جان بحق ہونے والے گیارہ مسافروں کی میتیں ہفتے کے روز سی 130طیارے کے ذریعے چترال پہنچاکر سپرد خاک کردی گئیں جس کے ساتھ چترال سے تعلق رکھنے والے تمام بیس مسافروں کی میتوں کی شناخت اور چترال لانے کا کام مکمل ہوگیا۔ ضلع ناظم مغفرت شاہ نے ائرپورٹ میں میتیں وصول کی جنہیں بعد میں مختلف گائوںکی طرف بھیج دیئے گئے جن میں گرم چشمہ کی گائوں ایژ سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد مرزا گل ان کی بیو ی گل حوران،بیٹے فرحان علی اور حسن علی اور دو بیٹیاں ثمینہ گل اور زاہدہ پروین شامل تھے۔

محمد علی کو زئیت گائوں، سلمان زین العابدین اور محمد خان کو موردیر گائوں اور احترام الحق کو بونی میں سپرد خاک کئے گئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح شمشاد بیگم کو ان کے آبائی گائوں ژانگ بازار میں اور عائشہ عثمان کو شاہ نگار دروش میں سپرد خاک کئے گئے۔ ضلع ناظم نے زئیت اور بونی کے مقامات پر نماز جنازے میں شرکت کی جبکہ چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل نظام الدین شاہ نے گرم چشمہ کے مقام پر نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

چترال ائرپورٹ پر طیارے کے سانحے میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کہاکہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ اپنے آپ کو تنہا محسوس نہ کریں کیونکہ چترال کا ہر ایک فرد اپنے آپ کو ان شہیدوں کا پسماندگان میں شمار کرتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ امر الٰہی کو کوئی طاقت ٹال نہیں سکتی جوکہ اللہ کی طرف سے دراصل ایک ازمائش کے طور پر مختلف صورتوںمیں آتی ہیں اور سرخرو اور کامیاب وہ لوگ ہوتے ہیں جوکہ اس گھڑی میں صبر کا دامن نہیں چھوڑتے۔ انہوںنے میتیوں کی شناخت کے عمل سے لے کر چترال منتقلی تک تمام مراحل میں ذاتی دلچسپی لینے اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سے رابطہ رکھنے پر وزیر اعظم نواز شریف کا چترالی عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں