پی آئی اے حادثہ میں شہیددوافرادکی لاشیں چترال پہنچ گئیں،سپردخاک

جمعہ 9 دسمبر 2016 20:53

چترال۔09دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) سات دسمبر کو پی آئی اے کے حادثے میںجاں بحق ہونے والے 47 میں سے بیس افراد کا تعلق چترال سے تھا جن میں سے صرف ابھی تک دو لاشیں چترال پہنچائی گئیں اور باقی کا انتظار ہے۔ ان دو میں سے گولدور سے تعلق رکھنے والے حاجی محمد نواز اور بکر آباد سے تعلق رکھنے والے حاجی تکبیر خان کی جسد خاکی کو جمعہ کے روز علی الصبح اسلام آباد سے چترال پہنچایاگیا جن کی نماز جنازہ ادا ہونے کے بعد ان کو سپرد خاک کیا گیا۔

حاجی نواز کا نماز جنازہ صبح نو بجے اور حاجی تکبیر خان کا نماز جنازہ صبح 10.30بجے بکر آباد میں ادا کیاگیا جس میں ہزاروں لوگوںنے شرکت کی اور ہزاروں آشکبار آنکھوں کی موجودگی میں انہیں سپرد خا ک کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قاری جمال ناصر، قاری شبیر احمد نے مرحومین کی سماجی خدمات کو سراہا۔ دوسروں کے علاوہ کمانڈنٹ چترال سکائوٹس کرنل نظام الدین شاہ، سول افسران، پولیس افسران منتحب ناظمین، کونسلران اور تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

کمانڈنٹ چترال سکائوٹس سے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ PIA کے اس المناک حادثے کی سرکاری طور پر تحقیقات کی جائیں تاکہ ان کی اصل وجوہات سامنے آئے کہ یہ حادثہ کیوں پیش آیا جس میں 47 قیمتی جانیں ضائع ہوئی تاکہ آئندہ اس قسم کی غلطیوں کی سد باب کی جاسکے۔حاجی تکبیر خان کی نماز جنازہ شاہی مسجد کے پیش امام قاری شیبر احمد نے ادا کی اور ان کی روح کی ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں