طیارہ حادثہ ، ضلع ناظم چترال نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا

شہر بھر میں تمام کاروباری مراکز ، تعلیمی ادارے بند رہے

جمعرات 8 دسمبر 2016 12:52

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) طیارہ حادثے پر ضلع ناظم چترال نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا، شہر بھر میں تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزچترال سے اسلام آباد روانہ ہونے والا طیارہ حویلیاں کے مقام پر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں معروف نعت خواں اور مذہبی سکالر جنید جمشید سمیت48افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 14کا تعلق چترال ہی سے بتایا گیا ہے۔حادثے کے بعد ضلع ناظم چترال نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد شہر بھر میں تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں