سانحہ حویلیاں پر پورے ملک میں فضاء سوگوار رہی

جمعرات 8 دسمبر 2016 12:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء)چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 48افراد کی شہادت پر پورے ملک میں فضاء سوگوار رہی ۔

(جاری ہے)

سرکاری و نجی دفاتر ،کاروباری مراکز ،گھروں اور تعلیمی اداروں میں سانحہ حویلیاں زیر بحث رہا اور اس پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا جاتا رہا ۔حادثے میں شہید ہونے والے معروف نعت خواں اور مذہبی سکالر جنید جمشید کا خصوصی طور پر ذکر کیا جاتا رہا ۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں