چترال اور گردونواح میں شدید زلزلہ، شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 8 دسمبر 2016 05:38

چترال اور گردونواح میں شدید زلزلہ، شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8دسمبر۔2016ء) پاکستان میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق چترال اور گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلےکامرکزافغانستان تاجکستان سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 60 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ زلزلے کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر آ‌گئے۔ فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں