چترال سے اسلام آباد آتے حویلیاں کے علاقے میں حادثہ کا شکار پی آئی اے طیارہ میں موجود 42مسافر اور عملہ کے جاں بحق ہونے کی آخری اطلاعات تک لوگ معجزے کے منتظر
بدھ 7 دسمبر 2016 23:23
(جاری ہے)
جہاز کا رابطہ کنٹرول سے منقطع ہونے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے قبل علاقے کے مکینوں نے اپنے طور پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے جہاز میں لگی ہوئی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کیں۔
معروف گلوکار جنید جمشید اور ان کی اہلیہ نیہا جمشید حادثے میں شہید ہو گئے۔ جنید جمید تبلیغ اسلام کے لئے چترال گئے ہوئے تھے اور اُن کی زندگی کے آخری ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ چترال دنیا کی دھرتی پر ایک جنت نمونہ ہے اور وہ اللہ کی راہ میں کام کرنے کے لئے چترال آئے ہوئے ہیں۔ حادثہ کے بعد مختلف گلوکاروں جن میں وارث بیگ بھی شامل ہیں نے کہا ہے کہ جنید جمید ایک دین دار اور مخلص انسان تھا اُس نے اپنی زندگی میں درجنوں لوگوں کو حج اور عمرے کی سعادت کے لئے اپنے خرچہ پر بھیجا۔ وہ ایک لاجواب شخصیت کا حامل شخص تھا۔ اُن کی شخصیت کے حوالے سے پاکستان کے معروف گلکار اور سکالر ابرار الحق نے کہا کہ جنید جمشید اُن کے قریبی دوستوں میں تھا۔ اُس کا خلاء کافی عرصہ پورا نہیں ہو پائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ شرافت کا نمونہ اور ایک بے مثال انسان دوست تھا۔ جنید جمشید اور ان کی اہلیہ کے جاں بحق ہونے کی اطلاع کی تصدیق مفتی نعیم نے کی ہے۔ ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں پی آئی اے کو پیش آنے والا حادثہ انتہائی متنازعہ بن گیا۔ ماہرین کے مطابق جب جہاز کا ایک انجن خراب تھا تو اُسے چترال سے اُڑایا ہی کیوں گیا جبکہ اے ٹی آر کا طیارہ نمبر661 ایسا جہاز ہے جو اس سے قبل اس کے درجنوں جہاز بے کار ہوکر گرائونڈ ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سنیٹر رحمن ملک نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ ناکارہ طیارہ کب تک لوگوں کی جانیں لینے کے لئے استعمال کیا جاتارہے گا۔ طیارہ کو پیش آنے والے حادثہ کی مکمل تحقیقات ہونا ازحد ضروری ہیں اور ذمہ داران کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرنا بھی وقت کی ضرورت ہے۔ (سعید)چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور روواں برس مئی میں کھیلی جائے گی
آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کردیئے
فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں
چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
سیکرٹری کلچر اینڈ ٹورازم کی زیر صدارت شندور فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے زوم میٹنگ کا انعقاد
چترال میں سنو پختونخوا ایف ایم 96 سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
چترال ، نوجوان ایکسکیویٹر ڈرائیور سڑک سے برف ہٹانے کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق
سات سیکرٹریزحکومت ایک صدارتی مشیر تبدیل،دو ایس پیز احتساب بیورو میں تعینات مزید تبادلوں کے لیے سر جوڑ ..
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 120میٹر شاہ سلطان برج مظفرآباد کا افتتاح کر دیا
چترال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار