پی پی پی پارلیمنٹ کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے ، سیدخورشید شاہ

پیر 28 نومبر 2016 23:22

پی پی پی پارلیمنٹ کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے ، سیدخورشید شاہ
فیصل آباد ۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف وپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پی پی پی پارلیمنٹ کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے ، تمام معاملات باہمی افہام و تفہیم سے حل ہونے چاہیں، اپنے دورہ فیصل آباد کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اب یہ جماعت پارلیمنٹ کے تحفظ اور جمہوریت کے فروغ کیلئے پوری قوت صرف کردے گی تاکہ ملک میں جمہوری اداروں کو استحکام ملے،بعد ازاں وہ جھنگ بازار میں واقع سنی رضوی مسجد سے منسلک محدث اعظم پاکستان حضرت مولاناسردار احمد قادری کے دربار پر بھی گئے اور فاتحہ خوانی کی، دورہ کے دوران ان کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر و پی پی پی سنٹرل پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ، سابق وفاقی وزیر رانا فاروق سعید خاں اور پی پی پی کے دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں