گلگت چترال ایکسپریس وے کی تعمیر کا اعلان خوشخبری، سیاحت کو فروغ ملے گا،شاہرائے قراقرم کے متبادل کے طور پر استعمال ہو سکے گی

جمعرات 17 نومبر 2016 22:57

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء)گلگت چترال ایکسپریس وے کی تعمیر کا اعلان گلگت اور چترال کے عوام کے لئے ایک بہت ہی اچھی خبر ہے۔گلگت بلتستا ن میں شاہرائوں کی تعمیر سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملیگا اور یہ خطہ ترقی کے ایک نئے دور میں شامل ہوگا۔ اس روڈ کی تعمیر سے اس شاہراہ کو شاہراہ قراقرم کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کیا جائے گا اور اس اہم شاہراہ کی تعمیر سے ملکی و غیر ملکی ہزاروں سیاح ان خوبصورت علاقوں کا رخ کرینگے اس سٹرک کی خستہ حالی کی وجہ سے عوام خصوصا سیاحوں کو امد و رفت کے سلسلے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے حالانکہ سالانہ ہزاروں سیاح گلگت بلتستان اور چترال کو دیکھنے کے لئے اس خوبصورت علاقے کا رخ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی حکومت نے گلگت چترال روڈ کی کشادگی کی منظوری کے باوجود اس اہم شاہراہ کی تعمیر کا کام شروع نہ ہوسکا یہ شاہراہ انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس روڈ کی تعمیر سے گلگت بلتستان اورچترال کے عوام کو امدورفت کے سلسلے میں اسانی پیدا ہوسکتی ہے ۰۱۰۲ کے سیلاب سے گلگت چترال روڈ کا۰۵ کلومیٹر حصہ صحفہ ہستی سے مٹ چکا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ روڈ خستہ حالی کا شکار ہے اس سال اپریل میں چترال میں تباہ کن سیلاب نے علاقے کی سٹرکوں کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے جس کے باعث گلگت بلتستان اور چترال کے عوام کو سخت سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ گرمیوںکے موسم میں اس خوبصورت علاقے کو دیکھنے کے لئے انے والے ملکی وغیر ملکی سیاحوں کو روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے شدید پریشانیوںکا سامنا کرنا پڑتا ہے اور دیناکے بلند ترین پولو گراونڈ شندور انے والے سیاح بھی اس روڈ کی حالت دیکھ کر ان علاقوں کا رخ کرنے سے کتراتے ہیں اگر حکومت اس اہم شاہراہ کی تعمیر پر توجہ دے تو یہ سٹرک کو شاہراہ قراقرم کے متبادل کے طور پر بھی استعمال میں لایاجاسکتاہے اور اگر شاہراہ قراقرم بلاک ہو تو یہ روڈ متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے اور اگر سیاح اسلام آبادسے چترال کے راستے گلگت اتے ہیں تو وہ شاہراہ قراقرم کے راستے واپس اسلام اباد جائینگے اور اس سٹرک کی تعمیر سے بڑی تعداد میں لوگ گلگت بلتستان اور چترال کا رخ کرینگے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں