کیلاش قبیلے کا سالانہ مذہبی تہوار ’’پھور ‘‘ا ختتام پذیر‘ 30جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئی
ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:54
(جاری ہے)
اس تہوار کے دوران کیلاش مرد جوان٬ بوڑھے ڈھولک بجاتے ہیں جبکہ کیلاش خواتین اور مرد ڈھولک کی تھاپ پر روایتی رقص پیش کرتی ہیں بعض عورتیں صرف تالیاں بجاتی ہیں اور مرد ناچتے ہیں۔
اس تہوار میں حصہ لینے والی ایک خاتون جو تھک جانے کے بعد سستانے کی عرض سے زمین پر بیٹھی تھی وہ بیٹھے بیٹھے گانا گارہی تھی اور ساتھی ہی زمین پر بیٹھے ہوئے دوسری خواتین نے بھی اس میں حصہ لیا۔اس تہوار کو دیکھنے کیلئے ملک بھر سے سیاح وادی بریر کا رح کرتے ہیں لاہور سے آیا ہوا ایک سیاح کا کہنا ہے کہ اسے یہاں آکر بڑی خوشی ہوئی اور بہت لطف اندوز ہوا۔خراب سڑکوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے سابق نائب ناظم خورشید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا اس وادی کی سڑکوں کی تعمیر کے اعلان کے بعد اب وہ پر امید ہیں کہ اس سے نہ صرف وادی کے لوگوں کو بلکہ سیاحوں کو بھی آنے جانے میں آسانی ہوگی ان کا کہنا ہے کہ ا س حوبصورت اور پر امن خطے کا سب سے بڑا مسئلہ ان کی خراب سڑکیں ہیں۔کیلاش قبیلے سے اقلیتی رکن تحصیل کونسل نزگئی کا کہنا ہے کہ وادی بریر میں خواتین کیلئے محصوص ایام میں قیام کرنے کی جگہہ بشالینی کی شدید کمی ہے اور خواتین ان محصوص ایام میں یا زچگی کے دوران بہت دور جاکر بشالینی میں قیام کرتی ہیں۔میٹرک کی طالبہ جمشینہ بی بی کا کہنا ہے کہ اس تہوار میں بڑے عمر کے لڑکیوں کے سروں پر ٹوپی رکھی جاتی ہے اس بات کی نشانی ہوتی ہے کہ وہ لڑکیاں اب جوان ہیں اوریہ لوگ اپنا پھل اتار کر انہں موسم سرما کیلئے رکھتے ہیں۔جمشینہ نے کہا کہ وادی کیلاش کے لوگ سال میں چار تہوار مناتے ہیں جس میں جوان لڑکیاں اپنے دوستوں کے ساتھ بھاگ کر شادی کا اعلان بھی کرتی ہیں۔ انہوںنے وادی کی مشکلات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کیلئے ابھی تک کوئی زچہ بچہ مرکز تک نہیں ہے اور انہیں زچگی کے دوران چارپائی پر ڈال کر چترال یا دروش ہسپتال لے جانا پڑتا ہے جس میں اکثر وہ اپنی جانیں بھی گنوادیتی ہیں۔تہوار کے آحری دن شام کے قریب کیلاش قبیلے کے خواتین ہاتھوں میں پھول پکڑ کر ایک محصوص جگہہ سے آتی ہیں جن کی قیادت ایک ایسی کیلاش کرتی ہے جس نے چوغہ سے منہ چھپایا ہوا ہوتا ہے اور ان کی سربراہی میں خواتین کا یہ جلوس ایک محصوص راستے سے گزر کر ہاتھوں میں پھول ہلاتی ہیں اور گیت گاتے ہوئے اس جگہہ بڑھتی ہیں جہاں کیلاش خواتین و حضرات رقص کرتی ہیں جسے چرسو کہا جاتا ہے اور یہ خواتین جب وہاں پہنچ جاتی ہیں تو اپنے ہاتھوں میں پکڑے ہوئے پھول ان لوگوں پر نچاور کرتی ہیں جو چرسو میں رقص کرتی ہیں۔اس تہوار میں بزرگ خواتین بھی پھولوں سے سجی ہوئی ٹوپی سر پر رکھتی ہے اور بوڑھے جوان یکساں طور پر اس میں حصہ لیتے ہیں۔اس رنگارنگ تقریب اور کیلاش لوگوں کی خوبصورتی دیکھنے کیلئے ملک بھر سے سیاح اس وادی کا رح کرتے ہیں تاہم خراب سڑکوں کی وجہ سے اکثر سیاح اس کی شکایت بھی کرتے ہیں۔ اگر حکومت وادی کیلاش کے تینوں وادیوں (بمبوریت٬ بریر اور رمبور) پر توجہ دے یہاں مواصلاتی نظام بہتر کرے تو دنیا بھر سے سیاح یہاں کا رخ کرکے یہاں کے پر امن ماحول اور ان جنت نظیر وادیوں کی قدرتی حسن سے لطف ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں کے لوگوں کی معاشی حالت بھی بہتر ہوگی جو سال میں چار مہینے برف باری کے باعث ملک کے دیگر حصوں سے منقطع رہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کردیئے
فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں
چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
سیکرٹری کلچر اینڈ ٹورازم کی زیر صدارت شندور فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے زوم میٹنگ کا انعقاد
چترال میں سنو پختونخوا ایف ایم 96 سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
چترال ، نوجوان ایکسکیویٹر ڈرائیور سڑک سے برف ہٹانے کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق
سات سیکرٹریزحکومت ایک صدارتی مشیر تبدیل،دو ایس پیز احتساب بیورو میں تعینات مزید تبادلوں کے لیے سر جوڑ ..
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 120میٹر شاہ سلطان برج مظفرآباد کا افتتاح کر دیا
صوبائی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا دورہ چائنہ ونڈو
چترال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس