چترال، جنگلی حیات کے حوالے سے 6 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 7 اکتوبر 2016 12:54

چترال۔07اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔07 اکتوبر۔2016ء) چترال میں محکمہ جنگلی حیات کے زیر اہتمام ضلع بھر میں کام کرنے والے جنگلی حیات کے واچرز (محافظ) کیلئے جنگلی حیات کی قانونی اور حیاتیاتی تنوع کے حوالے سے استعداد کار بڑھانے کے موضوع پر6 روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں50 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا ۔ ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف او چترال ڈویژن امتیاز حسین لال نے کہا کہ چترال واحد خطہ ہے جہاں قومی جانور مارخور، قومی پھول چنبیلی اور قومی پرندہ چکور اور قومی درخت دیار بھی یہاں پائے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر جنگلی حیات کو فروغ دیا جائے تو ماحولیات اور سیاحت کو خود بخود ترقی ملے گی اور دنیا بھر سے سیاح یہاں کا رخ کریں گے ،جس سے یقینی طور پر چترال کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے تمام واچرز (محافظین جنگلی حیات) پر زور دیا کہ وہ اپنے فرض منصبی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں اگر وہ بے زبان جانوروں کے تحفظ کیلئے کام کریں تو اس سے نہ صرف جنگلی حیات کو ترقی ملے گی بلکہ اس سے معاشی فائدے بھی حاصل ہوں گے آخر میں کامیاب شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں