سرگودھا پولیس کا ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی ، 13خطیب اور2ڈرائیورز پابند سلاسل

پیر 12 ستمبر 2016 21:22

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 ستمبر - 2016ء) پولیس کا ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر خصوصی کریک ڈاؤن، 13خطیب اور2ڈرائیورز حوالات جا پہنچے ، بتایا جاتا ہے کہ وزارت داخلہ کی طرف سے عید سے قبل اس حوالے سے خصوصی کریک ڈاؤن کی ہدایت پر مختلف تھانوں کی پولیس نے چھاپے مار کر نواحی سلیمان کالونی سے قاری محمد اشرف،فروکہ سے نعیم، شہزاد، حویلی مجوکہ سے قاری محمد ایوب،بھرتھ شرقی سے مولوی خوشی محمد،مولوی مختار احمد، ترکھانوالہ سے مولانا محمد اعظم،نذر حیات والا سے مولوی محمد امیر، 15شمالی سے مولوی احمد یار، ددہ سے مولانا اعجاز احمد،جان محمد والا سے حافظ الطاف حسین،قصبہ بھلوال سے قاری سرفراز، محمد سلیمان،5جنوبی سے تنویر احمد،8شمالی سے شوکت علی کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں