وزیراعظم کاچترال میں یونیورسٹی کے قیام اور ضلع کونسل کیلئے 20کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان

بدھ 7 ستمبر 2016 15:11

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 ستمبر۔2016ء ) وزیراعظم محمد نوازشریف نے چترال میں یونیورسٹی کے قیام اور ضلع کونسل کیلئے 20کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جون 2017میں لواری ٹنل کا افتتاح کرنے آؤنگا،مخالفین کو پنجاب اور کراچی کے عوام نے جواب دے دیا ، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مخالفین کو ہدایت دے تاکہ وہ بھی ہمارے ساتھ مل کر ملک کی ترقی کے لئے کام کریں ، سیاسی مخالفین کو جواب دینے کے لئے میرے پاس وقت نہیں ، پنجاب کے لوگ مخالفین کو بھرپور جواب دے رہے ہیں،مجھے یقین ہے کہ چترال کے لوگ بھی ہمارے مخالفین کو بھرپور جواب دیں گے، ہمارے دل میں بغض نہیں بلکہ لوگوں کی خدمت کا جذبہہے، اگر چاہتے تو خیبر پختونخوا میں حکومت بنا سکتے تھے، چترال کے لئے ہمیشہ سے دل میں بہت عزت اور مقام رہا ہے، ماضی میں بھی چترال آتا رہا ہوں اور آئندہ بھی آتا رہوں گا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم محمد نوازشریف نے چترال میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیراعظم محمد نوازشریف جب جلسہ گاہ پہنچے تو وزیراعظم کا جلسے کے شرکا نے پرجوش نعروں سے استقبال کیا،وزیراعظم کی جلسہ گاہ آمد پر شرکاء نے دیکھو دیکھو کون آیا،شیر آیا،شیر آیا کے نعرے لگائے۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے چترال میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر سابق گورنر مہتاب عباسی،امیر مقام اور انوشہ رحمان وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اس بات پر بھی خوشی ہے کہ چترال کے عوام اردو سمجھنا شروع ہوگئے ہیں،وزیراعظم نے کہا کہ چترال کی عوام کو یونیورسٹی کا تحفہ دینے آیا ہوں،وزیراعظم محمد نوازشریف نے چترال میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا اور کہا کہ یونیورسٹی کی میں خودنگرانی کروں گا۔

چترال کے نوجوانوں کیلئے آج تک کسی نے کچھ نہیں کیا ۔انشاء اللہ آئندہ سال جون میں لواری ٹنل مکمل ہوجائے گا،لوارٹی ٹنل پچھلے55سال سے منصوبہ التوا کا شکار رہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دلوں میں بغض نہیں،عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور جہاں جس کو مینڈیٹ ملا اس کا احترام کرتے ہیں،ہم نے صوبائی حکومتوں کو مکمل تعاون فراہم کیا،اگر ہم دلوں میں بغض رکھتے ہوتے تو دوسرے صوبوں میں اپنی حکومتیں بنا سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر آکر باتیں کرنے والوں کی باتوں کا نوٹس نہیں لیتا کیونکہ احتجاجی سیاست کرنے والوں کو عوام ہر جگہ بھرپور جواب دے رہے ہیں،دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مخالفین کو ہدایت نصیب کرے ،مخالفانہ بیانات دینے والوں پر توجہ نہیں دیتے، چترال کی ترقی کیلئے مزید 8ارب روپے دیں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ چترال میں شاہراؤں کی تعمیر کیلئے اضافی17ارب روپے خرچ کریں گے اور گولن گول سے چترال تک132کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بچھائیں گے جس سے گولن گول منصوبے سے 108میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جس سے 100دیہاتوں کو بجلی فراہم کی جائے گی اورر کوشش کریں گے کہ منصوبے کے تحت چترال میں 250بستروں کا ہسپتال بنے گا جس کی تعمیر کی بہت جلد شروع ہوجائے گی،بیشتر ترقیاتی منصوبوں کو 2018 سے قبل مکمل کریں گے اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جون2017میں لواری ٹنل کے افتتاح کیلئے آؤں گا،وزیراعظم نے چترال ضلع کونسل کیلئے 20کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا،گرانٹ علاقے کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خرچ کی جائے گی ،گرانٹ سے گلیاں،بازار اور سڑکیں بہتر بنائی جائیں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ کبھی ایسا اعلان نہیں کیا جس پر عمل نہ کیا ہو۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں