چترالی عوام وزیراعظم محمد نوازشریف سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں،سعید احمد خان

بدھ 7 ستمبر 2016 14:46

چترال ۔ 07 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 ستمبر۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے صدر سعید احمد خان نے محمد نوازشریف کی چترال آمد پر استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترالی عوام وزیراعظم محمد نوازشریف سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو چترال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سعید احمد خان نے کہا کہ نوازشریف پہلے وزیراعظم ہیں جو چترال ایک بار نہیں متعدد بار آئے اور چترال کی ترقی کیلئے جو منصوبے اور اقدامات وزیراعظم محمد نوازشریف نے اٹھائے ہیں چترالی عوام انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔

سعید احمد خان نے کہا کہ آج چترال کے ہر علاقہ میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوا ہے اور کچھ سڑکیں مکمل ہو گئی ہیں اور کچھ زیر تعمیر ہیں۔ لواری ٹنل کا منصوبہ آئندہ برس مکمل ہو گا جس پر چترال کے عوام وزیراعظم محمد نوازشریف کو سلام پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ وہ انہیں کبھی فراموش نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں