عمان: ٹریفک جرمانوں میں 200فیصد اضافہ

منگل 6 ستمبر 2016 13:45

عمان: ٹریفک جرمانوں میں 200فیصد اضافہ

عمان: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6ستمبر 2016ء ) : عمان میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اپناتے ہوئے جرمانوں کی شرح 200فیصد تک بڑھا دی گئی ہے ۔ نئے قوانین کے مطابق کم سے کم جیل کی سزا 10دن سے لیکر دس سال تک کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ جرمانوں کی شرح میں 200عمانی ریال سے لیکر3000عمانی ریال کیا گیاہے ۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان جرمانوں کا مقصد ٹریفک حادثات کو کم سے کم کرنا ہے ۔ عمان میں اس سال دو افراد روزانہ کی شرح سے ٹریفک حادثات کے باعث جاں سے ہاتھ دوھو بیٹھتے ہیں۔ اس سال ابھی تک 336افراد حادثات میں اپنی جاں گنوا بیٹھے ہیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں