چترال،دبئی پلٹ نوجوان نے مقامی ہوٹل میں خودکشی کرلی

ہفتہ 20 اگست 2016 22:20

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اگست ۔2016ء) دوبئی پلٹ بائیس سالہ نوجوان نے چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں خودکشی کرلی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسمی شعیب علی ولد عیسی خان ساکنہ پری مڑی پرکوسپ مستوج گزشتہ رات چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں رہائش پذیر تھے کہ رات کو گلے میں پھندا ڈالکر خودکشی ہے ۔ مقامی پولیس کو اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو نوجوان کی لاش پنکھے کے ساتھ لٹکی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کی ہے۔ ذرائع کے مطابق زوہیب کی عمر 22سال اور مقامی کالج سے ایف ایس سی کیا ہوا تھا۔جو گزشتہ سات مہینوں سے دوبئی میں روزگار کی عرض سے مقیم تھے۔ گزشتہ دن پشاور سے چترال آتے ہوئے تقریبا دو لاکھ روپے کے سامان اور نقدی ان سے کہیں گم ہوگئے تھے۔ جس کی وجہ سے وہ انتہائی ٹینشن میں تھے۔ اور رات کو ہوٹل کے کمرہ میں مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ چترال سلطان بیگ نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس مقدمہ درج کرکے کیس کی مذید تفتیش اور انکوائری کررہی ہے

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں