چترال کی وادی کیلاش میں دہشت گردوں نے مقامی افراد پر فائرنگ کردی ‘فورسز کی جوابی فائرنگ میں 5دہشت گرد ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 3 اگست 2016 13:02

چترال کی وادی کیلاش میں دہشت گردوں نے مقامی افراد پر فائرنگ کردی ‘فورسز کی جوابی فائرنگ میں 5دہشت گرد ہلاک

چترال(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 اگست۔2016ء) چترال کی وادی کیلاش میں دہشت گردوں نے مقامی افراد پر فائرنگ کردی جبکہ فورسز کی جوابی فائرنگ میں 5دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق چترال میں وادی کیلاش کے علاقہ استوئی میں دہشت گردوں نے مقامی افراد پر فائرنگ کردی جس پر سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ نتیجے میں 5دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔اتوار کو بھی افغان دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2مقامی افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ افغان دہشت گرد 300سے زائد بکریاں بھی ساتھ لے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں