چترال میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 5 دہشتگردہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 3 اگست 2016 11:55

چترال میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 5 دہشتگردہلاک

چترال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 اگست 2016ء) : چترال میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق وادی کیلاش کے علاقہ استوئی میں دہشت گردوں نے مقامی افراد پر فائرنگ کی، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں پر فائرنگ کی ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ دہشتگردوں کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی افغان دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2مقامی افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ افغان دہشت گرد مقامی افراد کی 300سے زائد بکریاں بھی ساتھ لےگئے تھے جس سے مقامی افراد کو خاصا نقصان اُٹھانا پڑا۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں