چترال ، وادی کیلاش میں مقامی افراد پر فائرنگ کرنیوالے 5 دہشت گرد فورسز کی جوابی کاروائی میں مارے گئے

بدھ 3 اگست 2016 11:23

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اگست ۔2016ء ) چترال کی وادی کیلاش میں مقامی افراد پر فائرنگ کرنیوالے 5 دہشت گرد فورسز کی جوابی فائرنگ میں مارے گئے ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق چترال میں وادی کیلاش کے علاقہ استوئی میں دہشت گردوں نے مقامی افراد پر فائرنگ کردی جس پر سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ چند دن قبل بھی اسی علاقے میں افغانستان سے آنے والے دہشتگردوں نے دو کیلاشی چرواہوں کو قتل کر دیا تھا اور ان کی بھیڑ بکریاں ساتھ لے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں