چترال ‘لواری ٹاپ کا راستہ تین دن بعد ہلکی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

جمعرات 21 جولائی 2016 14:05

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جولائی ۔2016ء) لواری ٹاپ کا راستہ تین دن بعد ہلکی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا‘چترال کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی واحد سڑ ک لواری ٹاپ کے مقام پر 17 جولائی کو شدید بارشوں کے بعد ندی نالیوں میں طغیانی کی وجہ سے بند ہوئی تھی جس کی وجہ سے چترال اور پشاور آنے جانے والے سینکڑوں مسافروں کو نہایت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

سیلاب میں نہ صرف غیر ملکی تعمیراتی کمپنی کی سات گاڑیاں ، جنریٹر مشین اور دیگر مشنری تباہ ہوئی بلکہ اس میں ایک ایسے شحص کی گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوئی جنہوں نے بنک سے قرضہ لیکر مزدوری کی عرض سے حاصل کی تھی۔ لواری ٹاپ کے دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں راستہ کھلنے کے انتظار میں کھڑی ہیں جس میں خواتین، بچے اور مریض بھی شامل تھے جبکہ دوسری جانب راستے کی بندش کی وجہ سے سینکڑوں سیاح بھی پھنس چکے ہیں جو شندور میلہ میں شرکت کیلئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں