پہلاسیلابی ریلہ سکھر بیراج میں 9 جولائی کو داخل ہوگا‘ محکمہ آبپاشی نے ہائی الر ٹ جاری کر دیا

Malik Usman ملک عثمان منگل 5 جولائی 2016 12:03

چترال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) چترال میں تباہی مچانے کے بعد بالائی علاقوں سے پہلا سیلابی ریلہ سکھر بیراج میں 9 جولائی کو داخل ہوگا، محکمہ آبپاشی نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

محکمہ آبپاشی ذرائع کے مطابق اس وقت چشمہ بیراج سے 3لاکھ کیوسک پانی گذررہا ہے،ادھرسکھر اور گدو بیراج میں سیلابی صورتحال ہے،ہنگامی حالات کے پیش نظرمحکمہ آبپاشی نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔سکھر بیراج کیانچارج کنٹرول روم عبدالعزیزسومرو کے مطابق سیکرٹری آبپاشی سندھ ظہیرحیدر شاہ نے سکھر اور گدو بیراج کے تمام افسران کو ہدایات دی ہے کہ وہ عید کے موقع پر اپنے ہیڈ کواٹر میں موجود رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں