چترال میں سیلابی ریلے میں بہنے سے 31 افراد جاں بحق ‘8زخمی ہوئے

‘سیلاب سے پاک فوج کی سی ٹی پوسٹ کو بھی نقصان پہنچا ‘4جوان زخمی ہو ئے‘جاں بحق17 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں‘پاک فوج ،چترال پولیس اور بارڈر پولیس امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے‘ارسون میں 19گھروں کو مکمل ‘27گھروں کو جزوی نقصان پہنچا‘پاک فوج کی طرف سے 50ٹینٹ اور راشن کے 150تھیلے موقع پر پہنچا دیئے گئے ہیں‘این ڈی ایم اے نے چترال میں سیلابی ریلے سے ہوئے جانی و مالی نقصانات کی تفصیل جاری کر دیں

اتوار 3 جولائی 2016 22:12

چترال میں سیلابی ریلے میں بہنے سے 31 افراد جاں بحق ‘8زخمی ہوئے

اسلام آباد/چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جولائی۔2016ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے) نے چترال میں سیلابی ریلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیل جاری کر دی ۔اتوار کو ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق چترال کے علاقوں پائی تاسون، موجو اور لاچیگئی میں شدید بارشیں اور سیلاب آیا ، سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے جاں بحق افراد کی تعداد31ہوگئی جبکہ 8زخمی ہیں ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 6افراد بھی شامل ہیں ۔ ترجمان کے مطابق سیلاب سے پاک فوج کی سی ٹی پوسٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا جس سے 4جوان زخمی ہو گئے ۔ دریائے چترال سے جاں بحق17 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ۔ این ڈی ایم اے کے مطابق پاک فوج ،چترال پولیس اور بارڈر پولیس امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے ۔سیلاب سے ارسون میں 19گھروں کو مکمل جبکہ27گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ سیلاب متاثرین کے لئے پاک فوج کی طرف سے 50ٹینٹ اور راشن کے 150تھیلے موقع پر پہنچا دیئے گئے ہیں ۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں