چترال میں تباہی کی ذمہ داروفاق اورصوبائی حکومت ہے، ضلع ناظم چترال

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 3 جولائی 2016 21:48

چترال میں تباہی کی ذمہ داروفاق اورصوبائی حکومت ہے، ضلع ناظم چترال

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3جولائی۔2016ء)ضلع ناظم مغفرت شاہ نے سیلاب سے تباہی کا ذمہ دار وفاق اور صوبائی حکومت کو قرار دے دیا۔کہا کہ چترال ریڈ زون میں ہے اس کے باوجود کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے، نہ ہی رقم جاری کی گئی۔ سماء سے ٹیلیفونک بات چیت میں ضلع ناظم چترال نے صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتوں کو تباہی کا ذمہ دار قرار دینے ہوئے کہا کہ یہ کوئی تماشا ہے؟ نقصانات کا تخمینہ 16 ارب روپے لگایا گیا تھامگرعلاقے کے لیے 50 کروڑ روپے بھی جاری نہیں کیے گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چترال انتہائی متاثرہ علاقہ اورریڈزون میں ہےیہاں ضلعی سطح پر ہنگامی امداد کا ادارہ بننا چاہیے تھا جس سے ہنگامی حالات میں فوری اقدامات ہو سکتے تھے۔ پی ڈی ایم اے پشاور جبکہ این ڈی ایم اے اسلام آباد میں ہے لیکن اضلاع میں کوئی سیٹ اپ موجود نہیں۔ مغفرت شاہ نے کہا کہ 30 یا 40 سال میں جو بنا تھا وہ گزشتہ سیلاب میں بہہ گیا۔ ابھی تک سیلاب میں تباہ ہونے والا ایک پل نہیں بنا حتیٰ کہ ایک کلومیٹر سڑک نہیں بنی۔ یہاں سخت مایوسی ہے اور لوگوں کا ریاست پر سےاعتماد ختم ہوگیا۔ گزشتہ سال کے سیلاب کے بعد ابھی کوئی تعمیر نہیں ہوئی تھی کہ نئی تباہی آ گئی۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں