چترال،پاک فوج کا ریسکیو آ پر یشن

چار زخمیوں کو سیلابی ریلے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

اتوار 3 جولائی 2016 17:48

راولپنڈی/ چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جولائی ۔2016ء) چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے جوانوں نے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ریسکیو آپریشن کر کے چار زخمیوں کو سیلابی ریلے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ترجمان کے مطابق پاک آرمی کے ریسکیو ٹیم کے جوانوں نے ۔

(جاری ہے)

دفروش کے قریب ارسون میں بارش کے باعث پاک آرمی کی امدادی ٹیمین کارروائی میں حصہ لے رہی ہیں پاک آرمی نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاک آرمی حالات کا جائزہ لے رہی ہے ہر قسم کے جانی اور مالی نقصان سے بچنے کے لئے ہر ممکن اقدامات بروے کار لائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں