محکمہ موسمیات نے چترال میں سیلاب کی وارننگ 30جون کو جاری کی تھی

اتوار 3 جولائی 2016 11:55

محکمہ موسمیات نے چترال میں سیلاب کی وارننگ 30جون کو جاری کی تھی

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جولائی ۔2016ء) چترال میں آنے والے سیلابی ریلے اور حفاظتی اقدامات سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی چترال کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ چترال سے متعلق محکمہ موسمیات نے 30جون کو وارننگ جاری کی تھی، محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ چترال میں فلیش فلڈنگ ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا حالیہ سیلابی ریلے سے 37گھر تباہ ہوئے جبکہ بارشوں سے چھ مکانات مکمل تباہ جبکہ 48مکانات جزوی متاثر ہوئے۔انہوں نے کہا ہیوی مشینری کی اب تک ضرورت پیش نہیں آئی۔ڈی سی کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان بھجوایا جا رہا ہے جس میں کمبل ،ٹینٹ اور خوراک شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں