چترال، بارش سے مسجد کی چھت منہدم ہونے سے 10 نمازی زخمی

اتوار 3 جولائی 2016 11:55

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جولائی ۔2016ء ) چترال میں طوفانی بارش کے باعث مسجد کی چھت منہدم ہونے سے 10 نمازی زخمی ہوگئے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے نمازیوں کی تلاش شروع کردی۔

(جاری ہے)

ملک کے بالائی علاقے چترال میں نماز کے دوران مسجد کی چھت منہدم ہوگئی جس سے دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ چھت سیلابی ریلے کے باعث منہدم ہوئی جبکہ خدشہ ہے کہ زخمی ہونے والے تمام نمازی سیلابی ریلے میں بہہ گئے جن کی تلاش شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں