چترال سمیت مالاکنڈڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے شدت پانچ ریکارڈکی گئی

زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا

اتوار 12 جون 2016 13:11

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جون ۔2016ء) چترال سمیت مالاکنڈڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5ریکارڈ کی گئی۔زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

(جاری ہے)

تاہم زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہری کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چترال سمیت مالاکنڈڈویژن کے مختلف علاقوں میں رات گئے آنے والے زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی گہرائی 85کلومیٹر اور اس کا مرکز افغانستان تاجکستان کاسرحدی علاقہ تھا ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں