چترال سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلہ ،شدت 5ریکارڈ کی گئی

اتوار 12 جون 2016 11:47

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جون ۔2016ء ) چترال سمیت مالاکنڈڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جن کی شدت 5ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

تاہم زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چترال سمیت مالاکنڈڈویژن کے مختلف علاقوں میں رات گئے آنے والے زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی گہرائی 85کلومیٹر اور اس کا مرکز افغانستان تاجکستان کاسرحدی علاقہ تھا۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں