چترال،لاش قبیلے کا مشہور تہوار چیلم جوشٹ اختتام پذیر
پیر 16 مئی 2016 22:05
چترال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مئی۔2016ء ) کالاش قبیلے کا مشہور تہوار چیلم جوشٹ تین دن تک جاری رہنے کے بعد پیر کے دن کا لاش ویلی کے مرکزی مقام بمبوریت میں اختتام پذیر ہوگیا ۔ تہوار تینوں کالاش وادیوں بریر اور رمبور میں بھی جاری رہا جس میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس سال ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کے لئے آنے والوں کے لئے حکومت کی طرف سے این او سی کو ختم کرنے کی وجہ سے دوسرے کے برعکس اس دفعہ موسم بہار کی اس تہوار میں سیاحوں کی تعداد بہت ذیادہ رہا اور وادی کے ہوٹلوں میں گنجائش سے ذیادہ مہمان ٹھہرے ہوئے تھے۔
کسی ممکنہ تخریب کاری کو روکنے کے لئے بھار ی تعداد میں سیکیورٹی فورسز وادی کے چپے چپے میں مقرر کئے گئے تھے ۔ اس دفعہ کسی صوبائی یا وفاقی وزیر نے اس تہوار کے موقع پر وادی کا دورہ نہیں کیا۔(جاری ہے)
اس تہوار کا نقطہ عروج بمبوریت میں چارسو کے مقام پر ناچ گانے کے مخصوص مقام پر خصوصی پروگرام تھا جو کہ صبح سے شام تک جاری رہا جس میں کالاش لڑکے اور لڑکیاں اوربچوں سے لے کر بوڑھے تک ٹولیوں کی شکل میں ناچ گانے میں مصروف رہے۔
سبز ٹہنیوں کو ہاتھوں میں ہلا ہلاکر موسم بہار کی آمد کا اعلان کررہے تھے۔ اس موقع پر کئی نوجوان لڑکے اور لڑکیاں منگنی کا اعلان بھی کرتے ہیں اور اس سال ایک اطلاع کے مطابق ایسے جوڑوں کی تعداد12تک بتا یا جاتا ہے۔ اس ثقافتی اور مذہبی تہوار کے انعقاد کے بعد کالاش لوگ اپنی بھیڑ بکریاں گرمائی چراگاہوں پر لے جاتے ہیں۔چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کردیئے
فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں
چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
سیکرٹری کلچر اینڈ ٹورازم کی زیر صدارت شندور فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے زوم میٹنگ کا انعقاد
چترال میں سنو پختونخوا ایف ایم 96 سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
چترال ، نوجوان ایکسکیویٹر ڈرائیور سڑک سے برف ہٹانے کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق
سات سیکرٹریزحکومت ایک صدارتی مشیر تبدیل،دو ایس پیز احتساب بیورو میں تعینات مزید تبادلوں کے لیے سر جوڑ ..
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 120میٹر شاہ سلطان برج مظفرآباد کا افتتاح کر دیا
صوبائی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا دورہ چائنہ ونڈو
چترال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
-
شہبازشریف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
جنوبی ایشیا میں پہلی بار آرٹیفشل انٹیلیجنس سے 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان شروع ہوگئے
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی