چترال میں برفانی تودے تلے دبے دو طالب علموں کی لاشیں ڈیڑھ ماہ بعد نکال لی گئی

منگل 3 مئی 2016 16:43

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) چترال میں برفانی تودے تلے دبے دو طالب علموں کی لاشیں ڈیڑھ ماہ بعد نکال لی گئی ۔اطلاعات کے مطابق 19مارچ کو برفانی تودے تلے دبے دو طالب علموں کی لاشیں آج نکال لی گئی ہیں جس کے بعد حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9ہو گئی ‘ اس سے قبل 7طالب علموں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں تاہم خراب موسم اور امدادی کاموں میں دشواری کے باعث سرچ آپریشن معطل کر دیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مرنے والے دونوں طالب علموں کا تعلق سوسوم گاؤں سے ہے ‘اس سے قبل 19مارچ سکول سے واپسی پر 9طالب علم برفانی تودے تلے دب گئے تھے ۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں