فلاحی خدمات سکون قلب کاباعث بنتی ہیں۔ممتازعلی بابر

جمعہ 29 اپریل 2016 22:18

ملتان ۔29اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اپریل۔2016ء)روٹری کلب آف ملتان کے صدر ممتازعلی بابرنے کہاہے کہ سماجی فلاحی خدمات سکون قلب کاباعث بنتی ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز معقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جاری فلاحی منصوبوں خصوصاََچلڈرن کمپلیکس میں کھانے کی فراہمی کے منصوبے کاجائزہ لیاگیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ کلب کے ممبران فلاحی منصوبے اجتماعی اورانفرادی سطح پرمکمل کررہے ہیں جس سے مسائل یافتہ افرادمستفید ہوکر معاشرے میں مثبت کردار اداکررہے ہیں۔مسائل کے حل کیلئے دل کھول کرکام کرناچاہیے ۔اس موقع پرملک مسرورحیدر،عاصم سعید شیخ ،خواجہ عثمان ،عدنان ،بلال قریشی سمیت دیگرنے شرکت کی۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں