چترال کو گلگت بلتستان سے ملانے والی واحد سڑک کھول دی گئی

بدھ 20 اپریل 2016 22:25

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) چترال ضلعے کو گلگت بلتستان سے ملانے والی واحد سڑک بدھ کے روز کھول دیا گیا۔ جو کہ شندور ٹاپ میں برف کی وجہ سے گزشتہ چار مہینوں سے بند تھی۔ سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال کے ایگزیکٹیو انجینئر مقبول اعظم نے آن لائن کو بتایاکہ اپر لاسپور سے شندور ٹاپ تک سڑک پر پڑی ہوئی برف اور متعدد مقامات پر برفانی تودے اور دوسرے رکاوٹیں ہٹانے کے بعد سڑک کو بھاری اور ہلکی دونوں قسم کی گاڑیوں کے لئے کھول دی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ اس سال موسم کے دوران شندور ٹاپ پر ذیادہ مقدار میں برف پڑگئی تھی جبکہ موسم بہار کے آغاز سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی وجہ سے اس اہم اور حساس نوعیت کی سڑک کو کھولنے میں دشوار ی پیش آرہی تھی لیکن محکمہ کے اہلکار دن رات کی محنت سے اسے کھولنے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

درین اثناء پی۔ کے 90-چترال ٹو(سب ڈویژن مستوج) سے صوبائی اسمبلی کے رکن سید سردار حسین شاہ نے شندور ٹاپ روڈ کو کھولنے پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ چترال کی ایک بڑی کمیونٹی گلگت بلتستان میں پھنس گئی تھی جوکہ محنت مزدوری کے بعد چترال آنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ چند دنوں بعد مستوج اور گلگت کے درمیان چلنے والی ناردرن ایریا ٹرانسپورٹ کمپنی (نیٹکو) کی بس سروس بھی شروع ہوجائے گی۔ اُدھر کالاش وادی بمبوریت روڈ بھی بدھ کے روز ہرقسم کی ٹریفک کے لئے تیسری مرتبہ کھول دی گئی جبکہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ بند ہونے پر کھول دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں