چترال میں برفانی تودے تلے دبے ہوئے 6طلبہ کو نکالنے کا کام پھرروک دیاگیا

جمعرات 24 مارچ 2016 15:03

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء)چترال میں برفانی تودے تلے دبے ہوئے 6طلبہ کو نکالنے کا کام پھرروک دیاگیا ۔اطلاعات کے مطابق چترال اور ملحقہ علاقوں میں وقفہ کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے بعد سوسم کے علاقہ میں برفانی تودے میں دب جانے والے 6 طلبہ کی تلاش کا کام روک دیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

سوات میں6روز قبل مانکیال کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے بحرین اور کالام کے درمیان بند ہوجانے والی سڑک جمعرات کو بھی بند رہی

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں