چترال ‘ جی او سی ملاکنڈ ڈویژن کا سوسوم کریم آباد کے متاثرہ جگہ کا دورہ

ہم اپنے معصوم بچوں کی آخری لاش کے برآمد ہونے تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے‘جنرل نادر خان

جمعرات 24 مارچ 2016 14:32

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) جی او سی ملاکنڈ ڈویژن جنرل نادر خان نے سوسوم کریم آباد کے متاثرہ جگہ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر جنرل نادر خان نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے معصوم بچوں کی آخری لاش کے برآمد ہونے تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔اُنہوں نے موقع پر لاشوں کی تلاش کے لئے ریڈار بھی متاثرہ مقام پر لانے کا حکم دیا۔

جنرل نادر خان نے چترال سکاؤٹس،چترال پولیس،چترال بارڈر پولیس اور دیگر رضاکاروں کی کوششوں کی تعریف کی۔اس پورے مشن کی نگرانی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کررہے ہیں۔دورے میں کرنل نظام الدین شاہ،ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ اور چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے سلیم خان ڈی پی او چترال پولیس آصف اقبال مہند اور این جی اوز کے ذمہ داران بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

دورے کے بعد جی اوسی جنرل نادر خان نے ہیڈکوارٹر چترال سکاؤٹس میں ریٹائرڈافسرز اورجی اوسی ایس سے ملے۔یاد رہے کہ اس ماہ کی 19تاریخ کو کریم آباد ویلی میں سوسوم کے مقام پر سکول سے گھر آنے والے 8آٹھ طلباء سمیت 9افراد برفانی تودے کے نیچے دب کر لا پتہ ہو گئے ہیں۔وقوعہ کے چند گھنٹوں بعد مقامی نوجوانوں پر مشتمل رضا کاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کام کرکے 2لاشین بر امد کی تھیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں