چترال ‘مٹی کے تودے تلے دب کر 2 طالب علم جاں بحق

چترال اور گردو نواح میں بارشوں کا سلسلہ جاری پہاڑوں اور بالائی علاقوں پربرف باری ‘چترال کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا واحد زمینی راستہ لواری ٹاپ برف باری کے باعث ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ‘ عوام کو شدید مشکلات کاسامنا

بدھ 10 فروری 2016 19:48

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) چترال میں لینڈ سلائیڈنگ ‘مٹی کے تودے تلے دب کر 2 طالب علم جاں بحق ہو گئے‘چترال اور گردو نواح میں بارشوں کا سلسلہ جاری ًپہاڑوں اور بالائی علاقوں پربرف باری ‘چترال کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا واحد زمینی راستہ لواری ٹاپ برف باری کے باعث ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ‘ عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو گہریت کے مقام پر مٹی کے تودے تلے دب کر دو طالب علم جاں بحق۔ ایس او تھانہ آیون کے مطابق گہریت گاؤں میں دو طالب علم گھر کی مرمت کیلئے مٹی لارہے تھے جن کے گھر پچھلے سال زلزلے میں تباہ ہوئے تھے ۔ اس دوران ان کے اوپر بہت بڑا مٹی کا تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں دونوں طالب علم موقع ہی پر جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

مرنے والوں کے نام یہ ہیں ظاہر الدین ولد نور عالم اور انور کمال ولد محمد کمال ساکنان گہریت۔

دونوں کی لاشیں مقامی رضاکاروں نے نکال کر ورثاء کے حوالہ کئے۔دریں اثناء چترال اور گردو نواح میں صبح سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں برف باری ہورہی ہے۔ چترال کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا واحد زمینی راستہ لواری ٹاپ کے مقام پر برف باری کے باعث ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ہوا ہے جبکہ حراب موسم کے باعث پی آئی اے کی پروازیں بھی منسوح ہوچکی ہیں۔ مسلسل بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ اور چترال میں کاروبار زندگی بری طرح ٹھپ ہوکر رہ چکا ہے جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں