اسماعیلی قبیلے کا سالانہ مذہبی تہوار پتھک کا باقاعدہ اعلان ‘ تہوار کو نہایت جوش و جذبے سے منایا جائیگا‘ خلیفہ سید تیمور شاہ
ہفتہ 30 جنوری 2016 13:01
چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) اسماعیلی مسلم کے سالانہ مذہبی تہوار پتھک کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ خلیفہ سید تیمور شاہ کے گھر میں اسماعیلی کمیونٹی کے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جہاں مقامی حلیفہ نے جشن کی پوری تفصیل پڑھ کر سنائی اور چند لوگوں کو فرائض سونپے گئے جو محتلف گاوٴں میں گھر گھر جاکر لوگوں کو پتھک منانے کی خوش خبری سنائے گی اور طریقہ کار بتائے گی۔
ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے سید حسن شاہ نے کہا کہ یہ جشن ہم پیر ناصر حسرو کی یاد میں مناتے ہیں جنہوں نے گیارہ سو سال پہلے اس سرزمین میں آکر دین اسلام کی تبلیغ شروع کی اور لوگوں کو کلمہ توحید کی ترغیب دی کیونکہ یہاں پہلے کیلاش قبیلے کا حکومت تھی جو غیر مسلم ہیں۔(جاری ہے)
اس موقع پر آغا خان ریجنل کونسل، لوکل کونسل کے صدر ، مشنری اور اس کمیونٹی کے دیگر بزرگان بھی موجود تھے۔
پتھک کے اعلان کے بعد خلیفہ سید تیمور شاہ دروازے کے باہر کھڑے ہوئے اور جو لوگ اس کمرے سے باہر نکلتے تھے ان کے دائیں کندھے پر آٹا چڑھکاتا تھا جسے تبرک سمجھا جا تا ہے۔ لوگ احتراماً ان کے ہاتھ پر بھوسہ دیتے تھے اور وہ لوگو ں کو ہدایت کرتے تھے کہ اپنے گھروں کو صاف کرے اور آٹا ایک پلیٹ میں لیکر گھر کے چاروں کونوں میں چڑھکائے جسے پتھک کہاجا تا ہے۔گرم چشمہ میں برف باری کا سلسلہ بھی جاری تھا اور پتھک ک اعلان کی خوشی میں لوگوں نے ایک کھیل بھی کھیلا جسے مقامی زبان میں ہیم بڑسودیک کہا جاتا ہے جس میں لوگ برف کے گولے بناتے ہیں جس سے دوسرے لوگوں کو مارتے ہیں اور یہ برف کے گولے دوسرے لوگوں پر پھینکے جاتے ہیں تو آس پاس کھڑے لوگ خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ ّآحر میں مہمانوں کا روایتی پکوانوں سے حاطر توازع کیا گیا اور حلیفہ کی دعاء سے یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔پھتک تہوار کی اختتامی تقریبات دو فروری کو منائیں جائیں گے اور اگر موسم حراب رہا تو اسے چند دن کیلئے موحر بھی کیا جاسکتا ہے۔چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کردیئے
فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں
چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
سیکرٹری کلچر اینڈ ٹورازم کی زیر صدارت شندور فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے زوم میٹنگ کا انعقاد
چترال میں سنو پختونخوا ایف ایم 96 سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
چترال ، نوجوان ایکسکیویٹر ڈرائیور سڑک سے برف ہٹانے کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق
سات سیکرٹریزحکومت ایک صدارتی مشیر تبدیل،دو ایس پیز احتساب بیورو میں تعینات مزید تبادلوں کے لیے سر جوڑ ..
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 120میٹر شاہ سلطان برج مظفرآباد کا افتتاح کر دیا
صوبائی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا دورہ چائنہ ونڈو
چترال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری