چترال میں برف باری ،ہزارہ میں موسم ابر آلود رہا

منگل 26 جنوری 2016 11:36

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء ) چترال میں وقفے وقفے سے برف باری جاری رہی ۔ہزارہ اور مالا کنڈ ڈویژن میں موسم ابر آلود رہا۔ادھر پنجاب میں بھی دھند کا راج ہے رہا۔چترال کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔مالاکنڈ ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں گہرے بادل چھائے رہے ۔

(جاری ہے)

ہزارہ ڈویژن میں بھی موسم ابر آلود رہا جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا ۔

غذر کے پہاڑوں پر برف باری ہو رہی ہے جس سے سردی بڑھ گئی ۔گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں میں موسم شدید سرد ہوگیا۔پنجاب کے زیادہ تر حصوں میں بھی دھند کا راج رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں