حکومت چترال کے زمینی راستے پورا سال کھلا رکھنے کیلئے پر عزم ہے ، اس سال کے آخر تک لواری ٹنل کی تکمیل کیلئے ضروری فنڈز جاری کر دیئے‘وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کاچترال پریس کلب کی تقریب حلف برداری سے خطاب

جمعہ 15 جنوری 2016 19:49

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت چترال کے زمینی راستے پورا سال کھلا رکھنے کے لئے پر عزم ہے ، اس سال کے آخر تک لواری ٹنل کی تکمیل کے لئے ضروری فنڈز جاری کر دیئے ۔ وہ جمعہ کو چترال پریس کلب کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چترال کے زمینی راستے پورا سال کھلا رکھنے کے لئے پرعزم ہے اور اس سال کے آخر تک لواری ٹنل کی تکمیل کے لئے ضروری فنڈز جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے اور سفری سہولتوں سے چترال میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔لواری ٹنل کی تکمیل پر اس سال 16 ارب روپے خرچ ہونگے۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری منصوبے پر صرف 7 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ اگر ماضی کی طرح منصوبے کے لئے فنڈز جاری کیے جاتے تو تکمیل میں کئی سال لگ جاتے ۔ انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل کی جلد تکمیل کی کوششیں چترال کی ترقی کے لئے ہمارے خلوص کا ثبوت ہیں ۔ پرویز رشید نے کہا کہ توقع ہے کہ چترال پریس کلب کے عہدیدار علاقے کے مسائل اجاگر کرینگے ۔ مقامی صحافی وادی چترال کی خوبصورتی کو اجاگر کریں ۔ وزیر اطلاعات نے چترال پریس کلب کے لئے 2 لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان بھی کیا

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں