”ملک بھر میں موسم سرد اور خشک “

ہفتہ 19 دسمبر 2015 12:26

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19دسمبر۔2015ء) ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے،زلزلہ سے متاثرہ شانگلہ،اپر اور لوئر دیر اور غذر ، چترال میں متاثرین کو مختلف موسمی امراض کا سامنا ہے۔ادھر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سردی زروں پر جبکہ میدانی علاقوں میں سرد ہواوں کا راج ہے۔

(جاری ہے)

شانگلہ ،اپر اور لوئر دیر اورغذر میں خیموں میں گزرتے دنوں کے ساتھ ساتھ زلزلہ متاثرین کی دشواریوں کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں، درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ بڑھتی ہوئی سردی ان خیموں میں مقیم زلزلہ متاثرین کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر رہی ہے جس سے ان کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں جن میں نمونیا، نزلہ اور کھانسی وغیرہ شامل ہیں۔

قلات،چمن ،زیارت سمیت بلوچستان کے دیگر شہروں میں سردی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔خیبر پختونخوا،پنجاب اور سندھ کے شہر بھی سردی کی لپیٹ میں ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو سے تین روز کے دوران گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں