پگھلتے گلشیئرز سارے ملک کے لئے خطرے کی گھنٹی

دریائے چترال میں سیلاب سے وادی پشاور اور نشیبی علاقوں میں سیلاب آیا ہے،کنوینئر سرتاج احمد

منگل 15 دسمبر 2015 15:45

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15دسمبر۔2015ء) ماحولیاتی ماہرین نے کہا ہے کہ پگھلتے گلشیئرز تمام ملک کے لئے خطرہ کی گھنٹی ہے اور یہ خطرہ چترال میں جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے زیادہ درپیش ہے ۔۔ انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیو چترال ، سیو پاکستان کے کنونیئر سرتاج احمد خان نے کہا کہ اگر آپ کو پاکستان کے میدانی علاقوں کو بچانا ہے تو پھر پہلے چترال کو بچانے کے لئے آگے بڑھیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری آگاہی مہم کے ذریعے پیغام ہے جس کے ذریعے ہم سارے ملک کو درپیش خطرات سامنے لانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دھائیوں کے دوران چترال میں تباہ کن سیلاب نے انفراسٹرکچر کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جس سے ہزاروں ایکڑ زر خیز زمین زیر آب آئی اور زندگی کے معاملات شدید متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

سرتاج خان نے کہا کہ آنے والی حکومتوں نے صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے چترال اور دیگر علاقوں کی صورت حال مزید خراب ہوئی انہوں نے کہا کہ دریائے چترال میں طغیانی سے وادی پشاور میں اور نشیبی علاقوں میں سیلاب آیا ۔

انہوں نے کہا کہ چترال میں 540 گلشیئرز ہیں جو دریائے چترال کے مختلف معاون دریاؤں کو سپورٹ کرتے ہیں دریائے چترال میں سیلاب سے وارسک اور تربیلا میں سٹی اور گارا بھی جمع ہو گیا ۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں