چترال کی تعمیر و ترقی کے لئے وزیراعظم کے اقدامات قابل تعریف ہیں رخسانہ کوثر

اتوار 8 نومبر 2015 16:47

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی خاتون کونسلر رخسانہ کوثر نے کہا ہے کہ چترال کی تعمیر و ترقی کے لئے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے اقدامات قابل تعریف ہیں ۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ حالیہ سیلابوں اور زلزلے کے نتیجے میں چترال کے عوام کو بے پناہ جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اہل چترال شدید مسائل سے دوچار ہیں اس صورتحال میں وزیراعظم کے اقدامات نے چترالیوں کے زخموں پر مرہم رکھا ہے جس پر وہ وزیراعظم کے مشکور ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی چترال سے محبت کا ثبوت یہ ہے کہ جب چترال میں سیلاب آیا تو باقی لیڈروں کے مقابلے میں سب سے پہلے وزیراعظم نے چترال کا دورہ کیا اور چکدرہ سے چترال تک ہائی وے کی تعمیر کیلئے 27 ارب روپے کا اعلان کیا ساتھ ہی دوسرے ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیااور جب چترال میں تباہ کن زلزلہ آیا تو وزیر اعظم دوبارہ چترال آئے اورعوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے چترال سے شندور،گرم چشمہ اور بمبوریت وادی کیلاش روڈ کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔رخسانہ کوثر نے پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا جو مصیبت کی گھڑی میں متاثرین تک ہر ممکن سہولت پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم پاکستان اور پاک فوج حسب روایات چترال کے ساتھ اپنا مشفقانہ رویہ برقرار رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں