چترال میں سکاؤٹس کے کرنل محمد طاہر کے ہاتھوں متاثرین زلزلہ میں امداد سامان تقسیم

جمعرات 5 نومبر 2015 13:10

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 نومبر۔2015ء) زلزلہ متاثریں کے لئے ریلیف اپریشن کا جائیزہ لینے کے لئے چترال سکاؤٹس کے کرنل محمد طاہر نے گزشتہ روز چترال کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں موڑکہو،وادی یارخون اور انتہائی سرحدی علاقہ بروغل کا دورہ کیا۔اس موقع پر موڑکہو کے علاقہ سہت میں آرمی ایوی ایشن کےMI-17ہیلی کاپٹر کے زریعے خیموں،کھانے پینے کی اشیاء اور گرم ملبوسات پر مشتمل امدادی سامان پہنچا کر کرنل طاہر کے ہاتھوں متاثریں زلزلہ میں تقسیم کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اُنہوں نے زلزلہ متاثریں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور چترال سکاؤٹس ہر دم اپنے آفت ذدہ بھائیوں کے ساتھ ہے۔کوئی بھی متاثر خود کو تنہا نہ سمجھے آخری متاثرہ کی بحالی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ سڑکیں بند ہونے امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹین پیش آرہی ہیں جبکہ ہیلی کاپٹر کی پروازیں موسم کی خرابی کا شکار ہو رہی ہیں۔اُنہوں نے متاثریں زلزلہ کو یقین دلایا کہ امدادی سامان ہر صورت اُن تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں